ٹائون کمیٹی موڑکھنڈا کے دفترمیں بارش کا پانی جمع‘ عملہ غائب

موڑکھنڈا(نامہ نگار)ٹائون کمیٹی موڑکھنڈا کا دفتر پانی سے بھر گیا۔ دفتر کو تالا لگا کر عملہ کا غائب ہونا معمول بن گیا۔پیدائش اور وفات کا اندراج کرانے کیلئے آنیوالے لوگ چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ حالیہ بارشوں سے ٹائون کمیٹی موڑکھنڈا کا دفترپانی سے بھرگیا اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے جس سے ریکارڈ خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔دفتر میں پانی جمع ہونے سے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے۔دفتر کا عملہ اکثر غائب رہتا ہے۔ امانت علی، قمر اویس،شیخ شیراز،ندیم احمد،عبدالخالق و دیگر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون کمیٹی کے عملہ کو پابند کیا جائے کہ شہریوں کو باربار دفتر کے چکر نہ لگوائیں۔

ای پیپر دی نیشن