احتساب صرف سیاستدانوں کانہیں ہوناچاہیے:محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماپیر سید محمد محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نیب کے سیاسی استعمال بارے فیصلے میں ریمارکس کے بعد یکطرفہ احتساب کے نام نہاد جانبدار ادارے کے وجود کا جواز ختم ہو گیا ہے۔احتساب کا عمل صرف سیاستدانوں کے لئے نہیں، بیورکریسی اور دیگر اداروں کے لئے بھی جاری رہنا چاہیے۔ احتساب کا عمل سپریم کورٹ کے ماتحت کیا جائے۔ احتساب کے نام پر انتقام سے انصاف کی جگ ہنسائی ہوئی اور قانون کا مذاق اڑایا گیا ۔ نیب کو انتقامی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا، حکومت معافی مانگے۔ نیب بحیثیت ادارہ اپنی غیرجانبداری ثابت نہیں کر سکا ۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان کیس میں دئیے گئے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ اسلام انصاف اور برابری کا درس دیتا ہے مگر افسوس نیب کو سیاسی جماعتوں کو توڑنے اور بنانے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا

ای پیپر دی نیشن