ملتان( لیڈ ی رپورٹر )مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم نے کہا ہے کہ ہمیں بہاولپور سیکرٹریٹ قبول نہیں‘ حکومت نے ملتان کے عوام کی کئی دہائیوں پرمحیط علیحدہ صوبہ کی جدوجہدپر پانی پھیردیا ہے درجن بھر اراکین اسمبلی بہاولپور کے صرف ایک چیمہ سے مات کھاگئے اور بہاولپور میں سول سیکرٹریٹ بنوادیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری روبینہ خلیل کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
حکومت نے ملتان کے عوام کی صوبہ کی جدوجہدپر پانی پھیردیا: ڈاکٹر حمیدہ خانم
Jul 23, 2020