مویشی منڈی سے فیسز کی وصولی کی ہدایت

ملتان (خبر نگار خصوصی) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سہولیات کی فراہمی کے نام پر پرچی لگانے کی منظوری دیتے ہوئے انتظامیہ کو فیس وصول کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ گذشتہ روز کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کیٹل مارکیٹ و کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق نے کی۔ اجلاس میں تمام ممبران نے سہولیات کی فراہمی پر بڑے جانور پر 500روپے اور چھوٹے پر 100روپے پرچی لگادی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن