ایف پی سی سی آئی کا سندھ میں اسپیشل اکنا مک زو نز کے قیام کے فیصلے کاخیرمقدم

لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار اورایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے وزیر اعلیٰ سند ھ کے صو بہ سند ھ میں دو اسپیشل اکنا مک زو نز کے قیام کے فیصلے کو سراہاہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دو نوں زونزملکی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ برآمد ات میں اضا فہ کر یں گے۔ خدمات کے شعبے پر تبصرہ کرتے ہو ئے انہو ں نے کہاکہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا سیکٹر ہے جو GDPمیں 60فیصدٹیکس وصولیو ں میں 30فیصد اور روزگار پیدا کر نے میں 35فیصد کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی نے ہمیشہ زونزکو بڑھانے پر زور دیا ہے تا کہ نئی صنعتیں قا ئم کی جا سکیں اور بیروزگاری کے مسئلے سے نمٹا جا سکے۔ انہو ں نے بھولاری اسپیشل اکنا مک زون کے قیام کو سراہا جو کہ پاکستان کا پہلا نجی شعبے کا اسپیشل اکنا مک زون ہے اور ڈسٹر کٹ ٹھٹھ میں M-9 مو ٹروے پر قائم کیا گیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے مطا بق سند ھ حکومت کے ان اقدامات سے ملک میں صنعتکا ری کو فرو غ ملے گا۔ پاکستان کی معیشت کو مضبو ط بنا نے میں مثبت کردار ادا کر ے گا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دو نو ں SEZsسی پیک سے متعلق تر جیحی منصو بو ں کا حصہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن