چین کا مقبوضہ فلسطینی علاقے کواسرائیل کی جانب سے اپنے ساتھ ملانے کے منصوبے پر تشویش کا اظہار

Jul 23, 2020

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے کواسرائیل کی جانب سے اپنے ساتھ ملانے کے منصوبے کی اطلاعات پراپنے ملک کی سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے مشرق وسطی کی صورتحال پر ہونے والے سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس کو بتایا کہ اگر اس طرح کے منصوبے پر عمل درآمد ہوتا ہے تو یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہوگی جو مسئلہ کے دو ریاستی حل کو متاثر کریگی۔ہم متعلقہ فریق سے یکطرفہ اقدامات اٹھانے سے گریز کرنے اور تنازع اور کشیدگی کو ختم کرنے کی بھرپورکوشش کا مطالبہ کرتے ہیں۔ہمارا یہ بھی ٹھوس موقف ہے کہ کوئی بھی ملک یکطرفہ اقدامات کی حمایت نہ کرے۔

مزیدخبریں