چینی صدر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں نئی کامیابیوں کے خواہاں

Jul 23, 2020

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ساتھ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفادات کے لئے نئے دور میں دو طرفہ تعلقات کو نئی کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے رہنمائی کے لئے تیار ہیں۔ چین - سعودی عرب سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کے تبادلے میں صدر شی نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ وہ سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کو ایک موقع سمجھتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور سعودی عرب کے وژن 2030 کو بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے اور دونوں ممالک کے تعلقات کی سٹرٹیجک اہمیت کو مزید تقویت بخشنے کے لئے شاہ سلمان کے ساتھ ٹھوس کوششیں کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مزیدخبریں