رینٹل پاور کیس: راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزموں کو جواب طلبی کے نوٹس

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رینٹل پاور کرپشن کیس کے سلسلے میں نیب کی اپیل پر راجہ پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو جواب طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کرپشن کیس میں بریت کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے راجہ پرویز اشرف ودیگر8ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اپیل کی سماعت جسٹس عامر فاروق ،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے شواہد کے باوجود راجہ پرویزاشرف کو بری کیا،تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، راجہ پرویز اشرف کی بریت خلاف قانون ہے، لہٰذا شوکت ترین، اسماعیل قریشی اور طاہرچیمہ کی بریت بھی کالعدم قرار دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...