وزیرآباد(نامہ نگار)نوسرباز وں نے قربانی کے جانوروں کو بھی نہ بخشا جعلی کھال لگا کر مینڈھے کو موٹا تازہ دنبہ بنا دیا۔گکھڑ کے رہائشی محمد رمضان نے اپنے کمسن بیٹے کی ضد پر15ہزار روپے ادھار رقم لے کر گزشتہ رات نواحی علاقہ منڈیالہ کے قریب پھرنے والے بیوپاری سے ایک بھورے رنگ کا دنبہ خرید ا اور گھر لے آیا۔ اگلے روز اس دنبے کو نہلانے پر معلوم ہوا کہ نوسرباز بیوپاری نے کمزور سے مینڈھے پر دنبے کی کھال چڑھا کر دیکھنے والوں کو دھوکہ دے رکھا ہے۔