اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات نے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فیز– ون کیلئے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص 4.9 ارب روپے میں سے 2450 ملین روپے (50 فیصد) دینے کی سفارش کی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے فنانس ڈویژن کو پہلی سہہ ماہی کے دوران پروگرام کیلئے 2450 ملین روپے فوری دینے کی سفارش کی گئی ،اس منصوبہ کی کل منظورشدہ لاگت 125.184 ارب روپے ہے، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کا مقصد ملک بھرمیں وزارت ماحولیات کے ذریعہ شجرکاری کرنا ہے، پروگرام کے تحت اب تک 280 ملین پودوں کی کاشت/ شجرکاری ہو چکی ہے، پراجیکٹ کے تحت 83224 لوگوں کو یومیہ روزگارفراہم کیا گیا۔
ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام فیز ون کیلئے2450ملین دینے کی سفارش
Jul 23, 2020