کوئٹہ: بدعنوانی پر ٹی بی کنٹرول پروگرام کا سابق صوبائی منیجر گرفتار

Jul 23, 2020

کوئٹہ (آئی این پی)کوئٹہ میں محکمہ اینٹی کرپشن نے بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال پر ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سابق صوبائی منیجر ڈاکٹر احمد ولی کو گرفتار کرلیا۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹر احمد ولی نے گلوبل فنڈز پروگرام میں خورد برد کرتے ہوئے لاکھوں روپے غیر قانونی طور پر اپنے ذاتی اکائونٹ میں منتقل کئے۔

مزیدخبریں