5ڈاکے : کاہنہ میں گھر لوٹنے کے بعد فائرنگ‘ 2سکیورٹی گارڈ زخمی

لاہور‘ کاہنہ (نامہ نگاران) کاہنہ کے علاقے میں گھر لوٹ کر فرار ہوتے ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے 2سکیورٹی گارڈز کو زخمی کر دیا جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی طلائی زیورات، موبائل فون،گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اوردیگرسامان لوٹ لیاہے۔نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فرقان کے گھر سے5 لاکھ35 ہزارروپے مالیت ‘برکی میں فاروق کے گھر سے 4لاکھ 50ہزار روپے مالیت‘ماڈل ٹاؤن میں منیر کے گھر گھس کر 3لاکھ 10ہزار روپے نقدی، رائیونڈ سٹی میں سہیل کے گھر سے 3لاکھ30ہزارروپے مالیت‘گلشن راوی میں احد حسن کے گھر سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ لوئر مال میں ڈاکوؤں نے رضوان سے70ہزار روپے اورموبائل فون، مانگا منڈی میں نے عامر سے35ہزار روپے اورموبائل فون، جوہر ٹاؤن میں امین سے34ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ جبکہ چوروں نے ہربنس پورہ اور رائیونڈ سٹی سے گاڑیاں جبکہ لاری اڈہ شیراکوٹ، اچھرہ اور مسلم ٹاؤن کے علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ مزید براں کاہنہ کے علاقہ سٹیٹ لائف سوسائٹی میں کارسوار ڈاکو شمیم کے گھر دن دیہاڑے زبر دستی داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے سوسائٹی کے گارڈ کار کے سامنے آ گئے ۔جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی نتیجے میں سکیورٹی گارڈ یو سف اور قائم زاد زخمی ہو گئے جہنیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...