اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا عدلیہ کے فیصلوں کے بارے دوہرا معیار ہے۔ عوام ان کے دوہرے معیار اور بدعنوانی سے بخوبی واقف ہے۔ اگر عدالت کا فیصلہ اس کے خلاف ثابت ہو تو عدالت کے فیصلے پر تنقید کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخ ہے۔