سرکاری زمینوں پر قبضہ کا معاملہ سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے سپرد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت داخلہ کے جواب میں چئیرمین سینٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کا حکومتی زمینوں پر قبضے کا معاملہ سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے حوالے کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے بتایا جلد ہاوسنگ سوسائٹیوں کا حکومتی زمینوں پر قبضے کے معاملے پر قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس بلائیں گے، وزارت داخلہ و متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے حکومتی زمینوں پر قبضوں کا تفصیلات منگوائیں گے اور ان تمام سوسائٹیز کیخلاف ایکشن ہوگا جنہوں نے سرکاری زمینوں پر قبضے کئے ہوئے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے بتایا کہ سینٹ میں یہ معاملہ بھی اٹھایا گیا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں کئی دنوں تک تاخیر کی جاتی ہے، پولیس روزنامچے کو کئی دنوں تک روکے رکھتی ہے اور تاخیری خربے استعمال کئے جاتے ہیں، سینیٹ نے پولیس کیطرف سے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا معاملہ قائمہ کمیٹی داخلہ کے حوالے کیا ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کمیٹی کا جلد اجلاس بلاکر ایف آئی آر کے جلد اندراج کیلئے مشاورت کرینگے۔ انہوں نے کہ ایک وقت تعین کرینگے کہ پولیس اس معین وقت میں ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنائے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا یہ بھی بتایا گیا کہ بہت سے والدین اپنے بچوں کی پیدائش کی اندراج میں تاخیر کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ضروری قانون سازی کرینگے کہ بچے کے پیدائش کے ایک ہفتے کے اندر نادرا میں اندراج لازم ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن