عالمی آڈٹ اور اخلاقیات کا معیار بلند کرنے کیلئے تجویز کردہ طریقوں کی پذیرائی

کراچی(کامرس رپورٹر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈاکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے دی مانٹرسنگ گروپ کے حال ہی میں شائع ہونے والے پیپر میں پیش کی گئی تجاویز کو سراہا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں اور عوامی اعتماد کے لیے مضبوط عالمی آڈٹنگ اور اخلاقی معیارات لازمی ہیں۔ دی مانیٹرنگ گروپ کی سفارشات پر تبصرہ کرتے ہوئے اے سی سی اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر-گورننس میگی میکگھی نے کہاکہ یہ ایک ایسا اعلان ہے جس کا بہت عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا اوراِس سے پہلے جامع مشاورت کی گئی اور یہ مستقل کے حوالے سے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اْن کے اِس مشورے میں معیار قائم کرنے والے اْن مختلف بورڈز کے لیے یقین کا پہلو موجود ہے جو اِس اہم کام کے ذمہ دار ہیں اور یہ مشورہ مستقبل میں،پبلک انٹریسٹ اوورسائٹ بورڈ کے کردار کو بھی واضح کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن