لندن ( وائس آف ایشیا)کینٹ کے اوپننگ بلے باز سین ڈکسن کینٹ کی طرف سے پیش کردہ معاہدے میں توسیع کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ دو سالہ معاہدے کے تحت ڈرہم منتقل ہو جائیں گے۔ ڈرہم کلب نے اعلان کیا ہے کہ سین ڈکسن 2020ء کے مختصر سیزن کے لئے ابتدائی طور پر ڈرہم منتقل ہوں گے جس کے بعد وہ سفید اور سرخ گیند سے کھیلے جانے والے میچز کے لئے کلب کو دستیاب ہوں گے۔ڈرہم کے ڈائریکٹر کرکٹ مارکس نارتھ نے کہا ہے کہ وہ سین ڈکسن کے ساتھ معاہدے پر بہت خوش ہیں۔