شدید بارش ، مری کے لاتعداد مقامات پر خوفناک لینڈ سلائڈنگ

مری(نامہ نگار خصوصی )ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں مون سون کی پہلے شدید بار ش کے نتیجے میں لاتعداد مقامات پر خوفناک لینڈ سلائید تباہی مچا دی ۔ایسے میںپنڈی پوائنٹ پر واقع ایک پلاٹ پر تعمیرات کیلئے کٹائی کے دوران سینکڑوں ٹن وزنی چٹانیں لڑھک کر نیچے آ گریں جس کے نتیجے میں پلاٹ سے ملحقہ بالائی علاقہ کی بلند وبالا عمارات خطرناک صورت اختیار کر گئیں اور ان میں مکین افراد طوفانی بارش کے دوران فوری طور پر نقل مکانی اختیار کر گئے ۔ شدید بارشوں اورنکاسی آب نہ ہونے کی بناء پر کئی ایک پلیاں ، نالیاںاورسیوریج لائنیں بند ہو گئیں جس کے نتیجے میں شہربھر کے نشیبی علاقوں میں سمیت مضافات میں پانی لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہوگیا اور وہاں کے مکینوں اور تاجروں کا قیمتی سامان بھی ضائع ہوگیا، جی پی اوچوک سے لوئر بازار جانے والی سڑک ندی کامنظر پیش کرنے لگی ۔یہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افرادگزرتے ہیں لیکن ایسی صورتحال میں پیدل چلنے والوں کو اپنی منزل پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں نے نکاسی آب کی پلیاں ،نالیاں اور سیوریج لائنوں کو فوری مرمت کرکے بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن