وزیراعظم کا گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور

Jul 23, 2020 | 10:34

ویب ڈیسک

اسلام آباد:   وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گھریلو اور صنعتی شعبوں کی گیس کی ضروریات پوری کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی جس میں گیس کی طلب ورسد اور اس شعبے کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گیس کے مسائل صرف ایک صوبے یا علاقے تک نہیں بلکہ پورے ملک میں موجود ہیں اس لئے باہمی مشاورت کے بعد اس مسئلے پر مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ گیس سے متعلق مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کیلئے توانائی کے ماہرین سے مشاورت کی جانی چاہیے۔ عمران خان نے معاون خصوصی ندیم بابر کو ہدایت کی کہ وہ گیس سے متعلق تمام مسائل مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھائیں۔

مزیدخبریں