ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہیگا:محکمہ موسمیات

Jul 23, 2020 | 10:57

ویب ڈیسک

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکو ٹ، گجرات، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ادارے کی جانب سے دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر ابر رحمت برسنا شروع ہو گیا، ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش و بوندا باندی کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جس کی وجہ سے موسم کافی خوشگوار ہو گیا۔

کراچی کے علاقے کھارادر اور آئی آئی چند ریگر روڈ پہ ہلکی بارش ہو رہی ہے جب کہ گرومندر، سولجر بازار اور گارڈن کے اطراف میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا۔

مزیدخبریں