لاہور:( سپورٹس رپورٹر ) دورہ انگلینڈ کے لیئے بلوائے جانے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آ گیا۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کرنے کے اہل قرار پائے۔ محمد عامر کا دوسرا کوویڈ19 ٹیسٹ بدھ کو لیا گیا تھا جبکہ ان کے علاوہ مساجر محمد عمران کے بھی دونوں کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں اراکین کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی ہے۔ قواعد کے مطابق دونوں اراکین اب سفر کے اہل ہیں اور پی سی بی اب محمد عامر اور محمد عمران کے سفر کے انتظامات کا آغاز کر رہا ہے۔