اسلام آباد(پ ر)ایمریٹس اسکائی کارگو نے اپریل تا جون 2020 کے درمیان چھ براعظموں میں 10 ہزار سے زائد کارگو فلائٹس کے ذریعے بنیادی اشیاء اور دیگر سامان کی فراہمی کے لئے دنیا بھر میں افراد اور کاروباری اداروں کو سہولت فراہم کی۔ یہ پروازیں شیڈول، ایڈہاک اور چارٹر آپریشنز کا مجموعی حصہ ہیں۔ پاکستان میں ایمریٹس اسکائی کارگو مسافروں کو سفری خدمات کی سہولت سمیت ہفتہ وار 39 کارگو پروازیں آپریٹ کررہا ہے۔ ایمریٹس ڈیویژنل سینئر وائس پریذیڈنٹ کارگو نبیل سلطان نے کہا ہے کہ صارفین کی ترجیح کو توجہ دینے والے ادارے کے طور پر ایمریٹس اسکائی کارگو نے اپنے کارگو آپریشنز میں جدت اختیار کی ہے۔ مئی اور جون کے مہینوں کے دوران ایمریٹس اسکائی کارگو نے ماہانہ اوسطا 3800 سے زائد پروازیں آپریٹ کیں اور اسکے جہازوں نے 100 سے زائد مقامات کا سفر کیا جن کا مجموعی فاصلہ تقریبا 37 ملین کلومیٹرز بنتا ہے۔