آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنیوالے سیکڑوں امیدوارملازمت کیلئے سڑکوں پرآگئے

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) محکمہ تعلیم میں جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچر اور ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز کی بھرتیوں کے لیے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں نے آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں انہوں نے شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر امیدواروں اعجاز احمد سومرو، حسین علی مغیری، عبدالرشید جتوئی و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم نے سخت محنت کرکے نومبر 2018 میں آئی بی اے کے ذریعے جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچر اور ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ پاس کی تاہم ڈیڑھ سال کا عرصہ گذرنے کے باوجود سندھ کے 38 سئو امیدواروں کو آفر آرڈر جاری نہیں کیے گئے ہیں جو امیدوار بھوک، بدحالی اور بے روزگاری کی زندگی بسر کررہے ہیں، انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر سعید غنی و دیگر سے اپیل کی کہ ہمیں محکمہ تعلیم میں جونیئر ایلیمینٹری اسکول ٹیچر اور ارلی چائلڈ ہوڈ ٹیچرز کے آفر آرڈر جاری کرکے روزگار فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن