ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،مصنوعی قلت کیخلاف سکھرکے شہری مشتعل

سکھر( بیورورپورٹ)ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عمل کے خلاف سکھر کی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کی جانب سے مصنوعی مرہم پٹی باندھ اور ادویات اٹھا کر گھنٹہ گھر چوک پر میڈیکل اسٹور کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ادویات خریدنے کیلئے بھیک مانگی گئی مظاہرے میں شامل سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اشفاق بھٹی،نصیر گوپانگ و دیگر کا کہنا تھا کہ نااہل پی ٹی آئی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے عوام کی مشکلات حل ہونے کے بجائے ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے طوفان سے پریشان حال عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہی ہے لیکن افسوس نااہل حکمران عوامی مشکلات دور کرنے کے بجائے بجلی، گیس،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نت نئے ٹیکس لاگو کرنے کے بعد اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو زندہ درگو کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ادویات کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عوام علاج و معالجے کی سہولیات سے محروم ہوجائینگے مظاہرین نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت ادویات کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیکر عوام کو مزید معاشی قتل عام سے بچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن