کشمور اور ٹنڈو آدم میں مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

Jul 23, 2020

کشمور (نا مہ نگار)روجھان کے نواحی علاقہ گوٹھ مزاری میں زمین کے تنازعہ میں دو گرہوں میں لڑائی کے نتیجے میں ایک شخص لال دین عسیانی کو پستول کے تین فائر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس روجھان کے نواحی علاقہ تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں زمین کے تنازعہ میں دو فریقین کے درمیان لڑائی پستول کے تین فائر لگنے سے لال دین ولد امید علی قوم عسیانی سکنہ قصبہ گوٹھ مزاری تحصیل روجھان موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری شفیق آصف بمعہ پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر لعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال شاہ والی منتقل کیا دوسرا فریق جونسال ولد صبڑو قوم عسیانی سکنہ قصبہ گوٹھ مزاری اپنے ساتھوں کے ساتھ قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی یہ واقعہ آج صبح 9 بجے قصبہ گوٹھ مزاری میں پیش آیا وجہ عناد زمین کا تنازعہ ہے۔ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ٹنڈوآدم ( نامہ نگار ) عمرساند تھانہ کی حدود میں واقع گائوں محمد مراد بلوچ کے اسکول کے درخت کاٹنے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں درخت کاٹنے سے منع کرنے والے شخص شریف بلوچ کا بھائی ہاشم بلوچ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ہاشم بلوچ کے زخمی ہونے کے بعد مسلح افراد فائرنگ کرتے فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے ہاشم بلوچ کے ورثہ شریف بلوچ۔ اور دیگر نے میڈیا کلب ٹنڈوآدم پہنچ کر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گائوں کے اسکول میں لگے درخت کاٹنے کی کوشش کی گئی میرے بھائی نے انہوں منع کیا تو ناصر بلوچ حیدر بلوچ۔ شعیب بلوچ۔ حاجی اکبر بلوچ۔ اور برکت بلوچ گھر سے اسلحہ لیکر آئے اور اندھا دھندھ فائرنگ شروع کردی جس میں میرا بھائی ہاشم بلوچ شدید زخمی ہو گیا۔ ملزمان کی فائرنگ میں انکا اپنا ایک شخص ناصر بھی زخمی ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ چرس۔ ماوہ کے منشیات فروش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جرائم کی وارداتیں بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ دیا جائے۔ اور جرائم پیشہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں