میکسیکو کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چین نے لاطینی امریکہ اور کیریبیئن خطے کے ممالک کو کورونا وائرس کی ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزارت کا کہنا تھا کہ چین نے لاطینی امریکہ اور کیریبیئن کے چند ممالک کے وزرا کے ساتھ ایک آن لائن بیٹھک کے دوران اس امداد کا وعدہ کیا ۔علامیے کے مطابق اس میٹنگ میں ارجنٹینا، بارباڈوس، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، کیوبا، ڈومینیکن ریپبلک، ایکواڈور، پاناما، پیرو، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، اور یوراگوئے نے شرکت کی۔اس ملاقات کی سربراہی میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبرارڈ اور چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے کی جہاں وزیروں نے وائرس سے نمٹنے کے لیے بہتر تعاون پر گفتگو کی۔تاہم چینی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دیں کہ یہ ویکسین کب دستیاب ہوگی یا تقسیم کی جائے گی۔
چین لاطینی امریکی ممالک کو کورونا ویکسین کے لیے ایک ارب ڈالر قرضہ دے گا
Jul 23, 2020 | 12:30