مصرمیں والد کے ظلم کا شکار زنجیروں کی جکڑی بچی گھر سے برآمد

مصر میں ایک سفاک والد نے اپنی 12 سالہ بچی کو گھر میں زنجیروں میں قید رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں بچوں کی دیکھ بحال کے لیے قائم کردہ کونسل نے کہاکہ یہ واقعہ مصر کی القلیوبیہ گورنری کے قلیوب شہر میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی ہی ایک گیارہ سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ محلے داروں اور پڑوسیوں نے بتایا کہ ایک شخص نے اپنی کم سن بچی گھر میں زنجیروں میں قید کر رکھی تھی اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔ بچی کی چیخ پکار سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے چائلڈ کیرئنگ کونسل کے ذمہ داران کے ساتھ گھر پرچھاپہ مارا اور زنجیروں میں جکڑی بچی بازیاب کرنے کے ساتھ اس کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ائلڈ کیئرنگ کونسل کی سیکرٹری جنرل سحر السنباطی نے بتایا کہ بچی کو بازیاب کرانے کے بعد اسے ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے جب کہ بچی کو پولیس کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ سفاک والد کے خلاف پراسیکیوٹر کی عدالت میں قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تشدد کا شکار ہونے والی بچی کی ماں شوہر سے الگ ہو گئی تھی جس کے بعد اس شخص نے ایک اور خاتون سے شادی کی۔ اس طرح وہ دوسری بیوی کے ساتھ مل کر بچی پر ظلم کرتا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن