بھول یا لاپرواہی، ڈنمارک پہنچنے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، کورونا کی احتیاط نظرانداز کرتے ہوئے ڈینش ہم منصب سے مصافحے کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈینش وزیر خارجہ نے ان کا ہاتھ نظرانداز کر کے جوابا کندھے پر ہاتھ رکھا، دوسرے وزیر کی طرف پومپیو نے پھر ہاتھ بڑھایا لیکن خیال آنے پر مسکراتے ہوئے کہنی آگے کی۔یہ سب دیکھ کر تیسرے وزیر نے خود آگے بڑھ کر اپنی کہنی آگے کردی۔