صارفین کی بل دے دے کر چیخیں نکل گئیں۔ چیئرمین نیپرا

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا ہے کہ صارفین بل دے دے کر چیخیں نکل گئیں ۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ صارفین کی بل دے دے کر چیخیں نکل گئیں، یہ 1ماہ میں 5ارب کا فرنس آئل استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے سوال کیا کہ دسمبر میں بجلی کی پیداوار میں فرنس آئل کا زیادہ کیوں استعمال کیا گیا؟۔نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے حکام نے جواب دیا کہ ہمارے پاس دسمبر میں گیس کی قلت تھی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں 4ارب 90کروڑ کا فرنس آئل استعمال کیا گیا، صارفین کی بل دے دے کر چیخیں نکل گئیں، یہ 1ماہ میں 5ارب کا فرنس آئل استعمال کر رہے ہیں۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست میں دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ۔نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ بڑھے گی، جس سے دسمبر میں صارفین پر 13ارب 80 کروڑ روپے کا اضافہ منتقل ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن