لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ممبر پنجاب اسمبلی ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فن کی خدمت کرنے والوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،آرٹسٹ ہمارا سرمایہ اور ملکی نیک نامی کا باعث ہیں جن کی حوصلہ افزائی کی ہماری ذمہ داری ہے،حکومت کا آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کادائر ہ کاروسیع کرنیکا فیصلہ اس کی زندہ مثال ہے۔ اجلاس میں علمی،ادبی وثقافتی شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو پنجاب ایوارڈ دینے کی تجویز زیر غور آئی،اجلاس میں مستحق فنکاروں کی طرف سے امدار کیلئے درخواستوں پر غور کیاگیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے نے اس حوالے سے بتایا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈکے حصول کومزید آسان بنانے کیلئے موبائل ایپ جلد متعارف کروائی جارہی ہے،امداد کی بائیومیٹرک منتقلی کو آرٹسٹ حوصلہ بخش قرار دے رہے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن نوید انجم،اے ایس کلچر فرحت جبیں،ڈی جی پلاک صغری ٰصدف،ڈائریکٹر پکارابرار احمدودیگر افسران نے شرکت کی اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی اپنی تجاویز بھی دیں۔