دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بارباڈوس پہنچ گئی

ارباڈوس : انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلی سیریز کے لئے کیریبین سرزمین پر قدم رکھ دیئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےارکان کامیزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے ویسٹ انڈیز پہنچنے کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔پاکستانی اسکواڈ کے ممبران کل سے تربیت دوبارہ شروع کریں گے۔

تربیتی سیشن میں بیٹنگ ، بولنگ ، خاص طور پر فیلڈنگ اور جسمانی فٹنس پر توجہ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز رواں ماہ 27 جولائی کو پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے شروع ہوگا۔سیریز کے پہلے دو میچ بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے ۔


سیریز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 31 جولائی، یکم اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔
اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے جہاں گرین شرٹس میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلیں گے۔


یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن