ہولوکاسٹ کا مذاق اڑانے پر اولمپکس کی افتتاحی تقریب کا ڈائریکٹر برطرف

 جاپان میں منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کے ڈائریکٹر، کینتارو کوبایاشی کو برطرف کردیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے 1990 کے عشرے میں ہولوکاسٹ کا مذاق ا±ڑایا تھا۔برطرفی کا یہ اعلان اولمپکس 2020 کے صدر سیکو ہاشیموتو نے ایک میڈیا بریفنگ میں کیا۔سیکو ہاشیموتو نے اعلان میں بتایا کہ کوبایاشی نے 1990 کے عشرے میں ایک پروگرام کے دوران مزاحیہ انداز سے تبصرہ کرتے ہوئے ہولوکاسٹ کا مذاق اڑایا تھا جس کی وجہ سے انہیں برطرف کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ دوسری عالمی جنگ میں نازی جرمنوں کے ہاتھوں یہودیوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی کو ”ہولوکاسٹ“ کہا جاتا ہے جس میں اندازاً 60 لاکھ یہودی قتل کیے گئے تھے۔اگرچہ کینتارو کوبایاشی نے اپنے مذکورہ تبصرے کو ”لفظوں کا احمقانہ انتخاب“ قرار دیتے ہوئے اس پر معافی مانگ لی تھی لیکن یہودیوں کی عالمی تنظیموں نے یہ معافی قبول نہیں کی تھی۔ٹوکیو اولمپکس 2020 کی افتتاحی تقریب کےلیے کوبایاشی کی بطور سربراہ تقرری کو عالمی یہودی حلقوں میں شدید ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا تھا۔یہودی حقوق کی عالمی تنظیم سائمن ویزنتہال سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ وہ اولمپکس میں کسی ایسے عہدیدار کو برداشت نہیں کرے گی جو ماضی یہودی تاریخ کے بدترین سانحے کو مذاق کا نشانہ بنا چکا ہو۔عالمی یہودی احتجاج کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020 کی انتظامی کمیٹی نے افتتاحی تقریب کے ”متنازعہ سربراہ“ کو برطرف کردیا ہے تاکہ دنیا بھر میں موجود یہودیوں کی دل آزاری نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن