عیدالاضحی کے تیسرے روزبھی قربانی کاسلسلہ جاری

ملک بھر میں آج عید الاضحی کے تیسرے اورآخری دن نماز فجر کے بعد سے شہریوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے ۔چونکہ عید الاضحی کا آخری دن ہے تو قصائیوں نے بھی اپنے ریٹ کم کردیئے ہیں، جو لوگ قربانی سے فارغ ہو چکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھانے میں مصروف ہیں۔اس کے علاوہ عید کی چھٹیوں سے بھرپور لطف اٹھانے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا بھی رخ کر لیا ہے۔ تفریح گاہوں میں آنے والے افراد گھروں سے لذیذ اور چٹ پٹے پکوان تیار کر کے لا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن