کرونا مریضوں میں صحتیابی کے بعد ذیابیطس، امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: تحقیق

Jul 23, 2022

لندن (نیٹ نیوز) جو لوگ کرونا سے متاثر ہوتے ہیں ان میں بیماری سے صحتیابی کے بعد ذیابیطس اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کی تشخیص کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کرونا سے متاثر مریضوں میں دل اور خون کے گردشی مسائل جیسے دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی اور پھیپھڑوں میں بلڈ کلاٹس کا خطرہ صحتمند افراد کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح بیماری کے ایک ماہ بعد ذیابیطس کی تشخیص کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
کرونا ؍ تحقیق

مزیدخبریں