نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزارت داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2021ء میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 63 ہزار 373 بھارتیوں نے اپنے ملک کی شہریت کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ 3 برسوں کے دوران بھارت کی شہریت چھوڑنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 600 سے زائد ہے۔ بھارت کا قانون اپنے شہریوں کو دو ملکوں کی شہریت کی اجازت نہیں ، اس لیے جس بھارتی کو بھی دوسرے ملک کی شہریت لینا ہوتی ہے اسے ملک کی شہریت چھوڑنی پڑتی ہے۔بہتر اور خوشحال مستقبل کی خاطر ہندوستان چھوڑ جانے والوں کی کثیر تعداد نے امریکا کو اپنا نیا ملک بنایا اور شہریت حاصل کی جبکہ امریکا میں بھارتیوں کی کل تعداد 78 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔دوسرے نمبر پر بھارتی آسٹریلیا جبکہ تیسرے نمبر پر کینیڈا ہے، دونوں ممالک کل بھارتیوں کی تعداد بالترتیب 23 ہزار اور 21 ہزار سے زائد ہے۔ اسی طرح 300 سے زائد بھارتیوں نے چین کی شہریت حاصل کی۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق 2021ء میں بھارتی شہریت چھوڑ کر جانے والوں کی تعدا د سابقہ 2 برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
بھارتی شہریت
2021ء میں کتنے بھارتیوں نے شہریت چھوڑ دی؟ رپورٹ جاری
Jul 23, 2022