حیدرآباد۔(اے پی پی)مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم خصوصا ٹویٹر پر ہزاروں ٹویٹس اور ممس کے ذریعے نریندرمودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناجارہا ہے اوردھوکہ باز مودی ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہریوں نے ریاست تلنگانہ کے ساتھ مودی حکومت کے امتیازی سلوک پر سولات کی بوچھاڑ کر دی ہے اور ہزاروں ٹوئیٹس اور میمز کے ذریعہ نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہریوں نے گزشتہ 8برس کے دوران مودی حکومت کے ریاست تلنگانہ کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے بوچھاڑ کر دی ہے اور وہ وزیر اعظم مودی کو ان کے وعدے یاد دلانے کے علاوہ سوال کر رہے ہیں ۔
مودی کڑی تنقید
بھارت کے عوام کی مودی پر کڑی تنقیددھوکہ باز کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
Jul 23, 2022