کولمبو (اے پی پی):سری لنکا کے قائد ایوان اور سابق وزیر دنیش گناوردینا نیوزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سری لنکن ذرائع ابلاغ کے مطابق قائد ایوان اور سابق وزیردنیش گناوردینا نے جمعہ کی صبح فلاور روڈ پر واقع وزیر اعظم دفتر میں نو منتخب صدر رانیل وکرما سنگھے کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔وہ سری لنکا کی پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ، کابینہ کے وزیر اور قائد ایوان کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
، وہ 1983 سے مہاجنا ایکساتھ پیرمونا(ایم ای پی) پارٹی کے رہنما بھی ہیں۔
سری لنکا حلف