کرونا کی شدت میں پھر تیزی،7جاں بحق،166مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے  ،679 نئے کیسز رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد تک پہنچ گئی ۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 679  افراد میں کرونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 166 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی  تعداد 7 ہوگئی ہے۔
کرونا 

ای پیپر دی نیشن