نیویارک(این این آئی)عالمی ادار صحت (ڈبلیوایچ او)نے اپنی ہنگامی کمیٹی کا ایک اور اجلاس طلب کیا ہے۔کمیٹی گذشتہ چندہفتے میں دوسری باراس بات پرغور کررہی ہے کہ آیا منکی پاکس کی پھیلتی ہوئی وبا کو عالمی بحران قرار دیا جائے یا نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم غیبریوسس نے ایمرجنسی کمیٹی کو بتایا کہ میں ان ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کے بارے میں فکرمند ہوں جہاں آبل بندر کے نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض ممالک میں آبل بندرکے کیسوں کی تعداد میں کمی کی اطلاع خوشگوارہے لیکن یہ وائرس اب بھی کہیں اوربڑھ رہا ہے اور چھے ممالک نے اپنے ہاں گذشتہ ہفتے پہلے پہلے کیس کی اطلاع دی تھی۔آبلہ بندر کا وائرس گذشتہ کئی دہائیوں سے وسطی اور مغربی افریقا کے کچھ حصوں میں موجود ہے جہاں بیمارزدہ جنگلی جانودیہی علاقوں میں لوگوں کو متاثرکرنے کا موجب بنتے ہیں۔
امریکہ منکی پاکس
عالمی ادارہ صحت کاایک بار پھر منکی پاکس کو ایمرجنسی قرار دینے پرغور
Jul 23, 2022