اسمبلیاں قانون ساز اداروں کی بجائے اصطبل میں تبدیل ہو گئیں، سراج الحق 

لاہور+اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار+نا مہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسمبلیاں قانون ساز اداروں کی بجائے اصطبل میں تبدیل ہو گئیں، خریدار بھی موجود اور فروخت ہونے والے بھی پائے جاتے ہیں۔ جس طرح حالات ہو گئے ہیں دکھائی دیتا ہے کہ کوئی بھی شخص دولت کے زور پر پورا ایوان خرید سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست ایک دفعہ پھر ایکسپوز ہو گئی۔ پی ٹی آئی نے ماضی میں جس شخص پر الزامات لگائے وہی ان کا پنجاب کی وزارت اعلی کا امیدوار تھا، پی ڈی ایم اور پی پی بھی اقتدارکے گھوڑے پر سوار ہیں۔ اسمبلیوں میں جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہو گیا عوام ہار گئے مفاد پرست جیت گئے۔ حکمران جماعتوں کے عمل سے قوم کے سرشرم سے جھک گئے اور ملک پوری دنیا میں تماشا بن گیا۔ ملک میں پیسے کی بنیاد پر الیکشن ہوتے ہیں، وڈیرے، جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار دولت سے پولنگ سٹیشنز اور ووٹ خریدتے ہیں، دہائیوں سے یہی تماشا جاری ہے۔عوام کو فیصلہ سازی سے محروم رکھا گیا تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔
  سراج الحق 
  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...