ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ملک میں ٹریفک پولیس میں خواتین اہلکاروں کی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے عسکری امور کے انڈر سیکرٹری جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ میں سپیشل فورسز فار پبلک سکیورٹی میں سپاہی کے عہدے کے لیے خواتین امیدواروں سے اپنی رجسٹریشن کرانے اور درخواستیں طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔
درخواست دہندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہائی اسکول ڈپلومہ یا اس کے مساوی، یا مطلوبہ مضامین میں ڈپلومہ یا بیچلر کی اہلیت رکھتی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا انگریزی ، قانون، شماریات، تعلقات عامہ، مالیاتی انتظام، کمپیوٹر، انسانی وسائل کا انتظام اور اکائونٹنگ کی سند یافتہ خواتین کو بھرتی کیا جا سکتا ہے۔اس میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ درخواست گزار کا تعلق سعودی نژاد اور اصل ہونا چاہیے۔ کوئی ایسی امیدوار جو اپنے والد کے ساتھ بیرون ملک پلی بڑھی ہو وہ اس عہدے کی اہل نہیں۔امیدوارہ کے لیے اچھے اخلاق کا مالک ہونا، کسی قسم کے مقدمات میں ملوث نہ اور کریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہے۔کوئی ایسی خاتون جس نے غیر سعودی مرد سے شادی کی ہو وہ بھی اس کی اہل نہیں۔ وہ کسی دوسرے عسکری ادارے میں خدمات انجام نہ دے چکی ہو۔ تمام امیدوار آن لائن رجسٹریشن کے لیے وزارت داخلہ کی طرف سے دیے گئے لنک کے ذریعے آج( ہفتے سے) آئندہ جمعرات تک اپنی رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔
سعودیہ خواتین بھرتی
سعودی عرب : ٹریفک پولیس میں سپاہی کے رینک پرخواتین کی بھرتیاں
Jul 23, 2022