ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4800میگاواٹ گدو پاور پلانٹس کے 2یونٹ بحال

Jul 23, 2022

اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4800 میگاواٹ ہوگیا۔ ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 27800 اورپیداوار 23 ہزارمیگاواٹ ہے، لیسکوکے لاسز والے فیڈرزپر3گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گڈوپاورپلانٹ کے 2 یونٹس سے بجلی بحال ہوگئی ہے تاہم پلانٹ کا 247 میگاواٹ کا ایک یونٹ تاحال بند ہے۔علاوہ ازیں  ملک میں 1 سال کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت میں 140 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا  ۔نیپرا کی دستاویز کے مطابق جون 2021 میں بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 6.74 روپے تھی جب کہ جون 2022 میں بجلی کی پیداواری لاگت 15.84 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔ نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 150 فیصد بڑھ گئی۔ گزشتہ 12 ماہ میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 152 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت بھی 50 فیصد بڑھ گئی۔ نیپرا دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایل این جی مہنگی ہونے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 180 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
شارٹ فال

مزیدخبریں