بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کی بی جے پی حکومت کی طرف سے دیگر تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ مدرسوں کیلئے بھی یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ یوم آزادکی تقاریب کے موقع پر 11تا17اگست بھارتی جھنڈا لہرائیں۔ بلاک ایجوکیشن آفسروں کو جھنڈا لہرانے کے عمل کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ریاستی حکومت کے حکمنامے کے تحت تمام سکولوں ، کالجوں اور مدرسوں میں ترنگا لہرایا جائے گا ۔ تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اپنے گھروں پر بھی جھنڈا لہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی جھنڈا