امریکی کانگرس کے رکن لی زیلدین پر انتخابی مہم کے دوران حملہ‘ محفوظ رہے 

Jul 23, 2022

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکی کانگریس کے رکن لی زیلدین گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران تقریر کر رہے تھے کہ ان پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا‘ چاقو حملے میں زیلدین محفوظ رہے اور حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص سیاہ کیپ لگائے زیلدین کے قریب آتا لیکن چند ہی سیکنڈ میں اسے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے قابو کر لیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 43 سالہ ڈیوڈ کے نام سے ہوئی ہے‘ حملے کا مقصد معلوم نہیں ہو سکا۔ زیلدین نیویارک کی گورنرشپ کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں‘ ان کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔ کانگریس رکن نے ٹویٹ میں بتایا کہ چند گھنٹے پہلے حملہ آور نے کہا تھا ’تمہارا کام ختم‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے میں ٹھیک ہوں‘ میں نے حملہ آور کی کلائی پکڑ لی تھی اور باقی لوگوں کے آنے تک اسے کچھ دیر قابو کیا تھا۔
کانگرس رکن حملہ

مزیدخبریں