لاہور(کامرس رپوٹر)پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں ریسپو نسبل بزنس الائنس(RBA) نے غربت سے لڑنے کی خاطر حلف اٹھا نے کی مہم کا آغاز کر دیا ۔مو جو دہ حالات میں کہ جب پاکستان سنگین معاشی مسائل اورشدید مہنگا ئی سے دو چار ہے ریسپو نسبل بزنس الائنس (RBA) نے نادار محنت کش طبقے کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے خصو صی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ اس مہم میں شامل ہونے والے افراد یہ حلف اٹھا رہے ہیں کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ کا تعین موجود ہ وقت کے مطابق روز مرہ کے لازمی اخراجات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے اور وہ اس مقصد کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات اورکوشش جاری رکھیں گے ۔آر بی اے عام افراد ، چھوٹے کاروبار کے مالکان اور بڑی کارپویشنز کے باہمی تعاون اور اتحا د سے تشکیل پانے والا ادارہ ہے جو پاکستان میں محنت کش اور مزدور طبقے کے معیار ززندگی کو بہتر بنا نے کے لیے کم از کم تنخو اہ کو روز مرہ زندگی کے لازمی و موجو دو ہ اخراجات کے مطابق لانے کے لیے کوشاں ہے ۔ حالیہ تحقیق کے مطابق اس وقت پاکستا ن میں معینہ کم از کم تنخواہ سے عام کنبے کے محض 68فیصد اخراجات ہی پورے ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے وطن عزیز کی آبادی کا تقریباً پچیس فیصد حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے ۔ کم تنخو اہ اور اس پر پیٹروں ، بجلی کے یونٹس ، ٹرانسپورٹ اور اشیا ئے خو ر و نوش کی بڑھتی ہو ئے قیمتوں نے کم آمدنی والے گھرانوں کی زندگی کو مزید ابتر کر دیا ہے اور ان مشکلا ت سے دوچار افراد مستعد ی کے ساتھ اپنا کام کرنے سے قاصر ہیں ۔ اس صورت حال سے خوراک کی کمی اور بھوک بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے محنت کش پوری توانائی اور طاقت سے اپنا کام نہیں کر پاتا ۔غذائیت کی کمی اور خوراک کم ملنے سے محنت کشوں کی قوت مدافعت بھی کم ہونے لگتی ہے اور وہ وقتاً فوقتاً مختلف بیما ریوں کا شکا ر رہتے ہیں جس سے وہ روز کام پر نہیں جاسکتے اور دیہا ڑیاں کم ہونے سے ان کی غربت میں مزید اضا فہ ہورہا ہے ۔ان قابل تشو یش حالا ت میں آر بی اے نے ملک گیر تحریک کا آغا ز کیا ہے کہ لوگ اپنی معاشرتی اور سماجی ذمہ داری کا احسا س کرتے ہوئے آگے بڑھیں اورحلف اٹھا ئیں کہ ان مشکلا ت کا شکار محنت کش طبقے کی کم از کم تنخو اہ 50,000/-ہو گی اور کارو بار ی اور عام افراد کی کثیر تعداد نے RBAکا ممبر بن اس تحریک میں شمو لیت بھی اختیا ر کر لی ہے ۔اس حوالے سے RBA کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھاکہ ’’ خو ش اور مطمئن مزدور زیادہ مستعد ی سے کام کر سکتا ہے ۔ کم از کم ماہانہ تنخوا ہ کو 50,000 روپے تک بڑھا دینے سے RBA کے ممبران نہ صرف بہتر معیار زندگی کے لیے اپنے محنتی ملا زمین کی مدد کرپا ئیں گے بلکہ اس مثبت اقدام سے زیادہ پرعزم ، خوش و خرم اورزیا دہ کام کرنے والی افرادی قوت بھی سامنے آئے گی ۔ RBA کے ممبر ان پہلے سے ہی اس جانب قدم بڑھا چکے ہیں آپ بھی پاکستا ن سے غربت کے خاتمے کے لیے اس تحریک کا حصہ بنیں ‘‘۔ اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے ادارہ ہٰذا کی آفیشل ویب سائٹwww.responsiblebusinessalliance.pk سے رجوع کیا جا سکتا ہے ۔ RBA کے نما یاں شرکاء میں عامر وائیں ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر i2c پاکستان پرائیو یٹ لمیٹڈ ، بختیار وائیں، چیئر مین Avanceon Ltd، نعیم علی بیگ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر Innovative پرا ئیویٹ لمیٹڈ ، عثما ن شیخ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسرxiQ پرا ئیویٹ لمیٹڈ پاکستان ، تنویر کرامت ،چیف ایگزیکٹیو آفیسرAvanceon Ltd ، اسمار عاطف ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر Octopus پاکستان ، رضا علی خان ،پارٹنر آرکی ٹیکٹ واصف علی اینڈ ایسو سی ایٹس ، مسز صباحت رفیق ، چیف ایگزیکٹیو آفیسرLampro Mellonاورنوید شیر وانی چیئرمین Rapid Silicon سمیت کئی عام کاروباری اور سماجی شخصیات شامل ہیں ۔
سنگین معاشی مسائل:آر بی اے نے محنت کش طبقے کیلئے خصو صی مہم کا آغازکردیا
Jul 23, 2022