برسات میں صارفین بجلی کی تاروں،ر ٹرانسفارمر سے مناسب فاصلہ رکھیں    

Jul 23, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایکسیئن آئیسکو کینٹ ڈویژن راولپنڈی سردار لیاقت اشرف نے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صارفین سے کہا ہے کہ اس موسم میں بجلی کی تنصیبات جیسے بجلی کی تاروں کھمبوں اور ٹرانسفارمر سے مناسب فاصلہ رکھیں ، گیلے ہاتھوں ننگے پائوں یا جسم گیلا ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہر گز نہ چھوئیں، پرانی اور ناقص بجلی کی وائرنگ کو تجربہ کار الیکٹریشن سے درست یا تبدیل کرائیں، کپڑے خشک کرنے کیلئے دھاتی تار کی جگہ رسی کا استعمال کریں، جانوروں کو کھمبوں کے ساتھ اور ٹرانسفارمر کے نیچے نہ با ندھیں،ٹوٹی بجلی کی تار کے قریب نہ جائیں،چھوٹے بچوں کو بھی اس بارے بتائیں،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو دن رات کام کر رہی ہیں، کسی بھی ہنگامی صورت حال میں قریبی آ ئیسکو آفس اطلاع کریں ۔

مزیدخبریں