لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ 14 صدیاں بعد بھی ریاست مدینہ کا رول ماڈل ناقابل موازنہ ہے۔ آج انسانیت جن مشکلات اور مسائل سے دو چار ہے۔ ان سے نجات کا واحد راستہ ریاست مدینہ کی ریاست سے ہو کر گزرتا ہے۔ ریاست مدینہ کا آئین انسانی تاریخ کا بہترین آئین ہے۔ ریاست مدینہ کے آئین میں اتحاد اور مساوات سب سے نمایاں خصوصیات ہیں۔
14 صدیوں بعد بھی ریاست مدینہ کا رول ماڈل ناقابل موازنہ ہے:رانا محمد ادریس
Jul 23, 2022