لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما اسلام (ف)کے رہنمائوں نے گزشتہ روزکہا ہے کہ ملک سے بحرانوں کا خاتمہ خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ سے ممکن ہے۔ حضرت عثمان غنیؓ کی دین اسلام کیلئے خدمات تاریخ کا لازوال حصہ ہے۔صوبائی دارالحکومت میں یوم عظمت سیدنا عثمان غنیؓکے موقع پر مختلف مساجد میں خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،پنجاب کے امیر مولاناڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ،سیکرٹر ی جنرل مولانا صفی اللہ،مولانا جمیل الرحمن ،مولانا خلیل الرحمن درخواستی، مولانانعیم الدین، مولانا مفتی عبدالحفیظ،مفتی محمد عقیل،مفتی بشیر یوسف زائی،مولانا عبدالودودشاہد،حافظ غضنفر عزیز،قاری عمران رحیمی،قاری امجد سعید، حافظ نصیر احمد احرار،قاری عبد الواحد،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانابشیر یوسف زائی اورحافظ عبد الصمد خان نے مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات اور مختلف مقامات پر شان عثمان غنیؓ کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خلیفہ ثالث حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی قربانیوں پر تاریخ اسلام فخر کرتی رہے گی۔حکومت خلفائے راشدین کے ایام سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرے ،نئی نسل کو صحابہ کرام واہل بیت کی تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی سخاوت ،فیاضی کے ذریعے محتاجوں ضرورت مندو ں اور اسلام کی اشاعت کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔
حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی قربانیوں پر تاریخ اسلام فخر کرتی رہیگی:مولانا امجد خان
Jul 23, 2022