یوم حرمتِ رسول پربھارتی گستاخانہ بیان کیخلاف احتجاج،مظاہرے

Jul 23, 2022

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارتی ترجمان کے توہین آمیزگستاخانہ بیان کیخلاف ملک بھرمیں دینی جماعتوں کی طرف سے منائے گئے یوم حرمتِ رسول پربھارتی گستاخانہ بیان کیخلاف آزادکشمیر،گلگت بلدستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج،مظاہرے اورجلوس وریلیاں نکالیں گئیں۔ لاہورعلامہ اقبال روڈپر ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ورکرزنے بھارتی گستاخی کیخلاف علامہ ممتازاعوان کی قیادت میں ایک بھرپورشانِ رسالتؐ ریلی نکالی جبکہ علماء ،وکلاء نے جی پی اوچوک میں پیرسلمان منیر کی قیادت میں ایک زبردست حرمتِ رسول مظاہرہ کیا اور بھارتی گستاخانہ بیان کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی۔مختلف احتجاجی مظاہروں وریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بھارت میں توہین رسالت نہ صرف عالمی دہشتگردی ہے بلکہ دنیاکی ایک چوتھائی قوم 2ارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہے جس سے پوری دنیاکے مسلمانوں کے اندرشدیدغم وغصہ پایاجاتا ہے ۔ بھارت کاایک علاج اسکا مکمل سوشل بائیکاٹ ہے۔ بھارت ایک بدترین فسطائی ریاست بن چکاجس میں نہ کوئی مذہب محفوظ نہیںہے۔تمام اسلامی ممالک بھارت کاسفارتی واقتصادی مکمل بائیکاٹ کریں تو ہندوبنیئے کونانی یادآجائے۔

مزیدخبریں