ہنجروال : نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ 23سالہ نوجوان قتل

لاہور (وقائع نگار)ہنجروال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 23سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کو 18گولیاں ماری گئیں ، پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش شروع کر دی۔ ہنجروال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تیس سالہ نوجوان کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول کو 18گولیاں لگیں جس کے باعث اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق تیس سالہ نوجوان کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ نوجوان کے جسم میں 18سے زائد فائر مارے گئے اس کی موت سرمیں گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...