پشاور(بیورورپورٹ) افغانستان کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نے حاجی خان جان الکوزئی کی قیادت میں خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کا دورہ کیا۔ وفد میں ان کے ہمراہ افغان چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین سلطان محمد صافی، صفت اللہ صاحبزادہ آخونزادہ، ننگرہار چیمبر کے وائس چیئرمین آغا محمد رودوال، ڈاکٹر مخلص احمد یونس، بورڈ ممبر ننگرہار چیمبر عزیز الرحمن عرب، محمد عثمان حاجی، جلال آباد چیمبر، کنڑُ چیمبر کے وائس چیئرمین بشیر احمد خان و دیگراختیار مند نمائندے اور پاک آفغان جوائنٹ چیمبر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نقیب اللہ صافی شامل تھے۔ اجلاس کے انعقاد کا مقصد پاک آفغان تجارت کو بڑھانے کیلیئے کیئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لینا، دو طرفہ باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے دونوں جانب سے تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے مشران کا آپس میں مظبوط روابط کا قیام اور آفغانستان کے ساتھ بارڈر ٹریڈ کے طریقہ کار کے بارے میں مختلف پہلوؤں اور تاجروں کے تحفظات پر غور و فکر کرناتھا حاجی خان جان الکوزئی کی جانب سے باور کرایا گیا کہ آفغانستان حکومت اور آفغان تاجر پاک آفغان تجارت میں کسی بھی چیمبر یا شخص کی اجارہ داری کی سختی سے مخالف ہے اور آذاد تجارت کے حق میں ہے اور کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے طریقہ کار میں خیبر چیمبر اور ننگرہار چیمبر کے مابین باہمی تجارتی تعاون کے معاہدے کی مکمل حمات کرتے ہیں ۔
ا۔ور آفغان سائڈ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے ڈپٹی کنونیئر برائے پاک آفغان کمرشل ایکسپورٹ عالمزیب آفریدی نے کہا پی کے آر میں ایکسپورٹ سے قانونی پیجیدگیاں جنم لے رہی ہیں آفغانستان کے ساتھ لیگل پیمنٹ چینل کی غیر موجودگی کی وجہ سے ایکسپورٹرز کو کافی مسائل کا سامنا ہے اور آئے روز مختلف اداروں کی جانب سے ہمارے ایکسپورٹرز کو بے جاتنگ کیا جاتا ہے جوکہ ملکی ایکسپورٹ کی تنزلی کا باعث ہے لہذا اس کو ڈالرز میں ایڈوانس پیمنٹ چینل پر منتقل کیا جائے تاکہ مسائل کو کم کیا جاسکے۔
عالمزیب آفریدی
بارڈر ٹریڈ کے طریقہ کار میں خیبر اور ننگرہار چیمبر زکے معاہدے کی حمایت کا اعلان
Jul 23, 2022